BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
’اسلامی نیٹو‘:عرب و مسلم ممالک میں وسیع تر ممکنہ عسکری اتحاد کی زور پکڑتی تجویز کس حد تک قابلِ عمل ہے؟
ترکی کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے ’علاقائی استحکام پر مبنی پلیٹ فارم‘ کے قیام کی وکالت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نہ ترک غلبہ، نہ عرب غلبہ، نہ فارسی غلبہ، نہ کسی اور کا غلبہ۔ علاقائی ممالک ذمہ داری کے ساتھ اکٹھے ہوں۔ دیکھیں یورپی یونین نے کس طرح ابتدا سے آج تک خود کو تشکیل دیا، ہم کیوں نہیں؟‘ مگر اس معاملے میں کیا چیلنجز ہیں؟
114 نئے رفال طیاروں کی خریداری کا معاہدہ: انڈیا فرانسیسی ساختہ لڑاکا جہازوں پر ہی انحصار کیوں کر رہا ہے؟
حالیہ مہینوں میں انڈین فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے سکواڈرن کی تعداد بھی کم ہو کر 29 ہو گئی ہے۔ انڈین فضائیہ میں کئی دہائیوں تک شامل رہنے والے مگ 21 طیاروں کو گذشتہ برس ستمبر میں ریٹائر کر دیا گیا تھا۔ کچھ مگ 29 طیارے، فرانسیسی جیگوار طیارے اورڈیسو ایوی ایشن کے میراج 20 طیارے بھی آنے والے برسوں میں انڈین فضائیہ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
محمد علی مرزا پر مبینہ قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص گرفتار: ’ملزم نے کہا انجینیئر کے ساتھ میری تصویر بناؤ تاکہ یادگار رہے‘
صوبہ پنجاب کے شہر جہلم کے تھانہ سٹی میں مذہبی سکالر اور مبلغ انجینیئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پاکستان بمقابلہ انڈیا: ’سوال پانچ سو ملین ڈالر کا‘
میچ کے پہلے اوور میں جیسے پاکستان نے انڈیا کی سانس روک ڈالی تھی، دوسرے ہی اوور میں وہ سارا پریشر شاہین آفریدی کے ان خوابوں کی نذر ہو گیا کہ گیند چونکہ ان کے ہاتھ سے نکلی ہے سو جہاں بھی پڑی کچھ نہ کچھ تو ضرور کرے گی۔
لائیو, عمران خان کی بینائی کا معاملہ: پی ٹی آئی اور حامی جماعتوں کے اراکین پارلیمان کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری
سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور ہم خیال سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے عمران خان کی بہن نورین خانم سے منسوب اُن اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی آنکھ کی سوجن میں کمی آئی ہے اور اُن کی بینائی میں بہتری آ رہی ہے۔
’فائیو سٹار ہوٹل میں نہیں، 50 روپے والے کمروں میں رہے‘: جب 17 برس چھوٹے نوجوان سے ملاقات نے برطانوی نرس کی زندگی بدل دی
49 سالہ جیکوی فرناکس برطانیہ میں نرس ہیں اور دو بچوں کی ماں بھی۔ انھیں ایک مرد سے محبت ہو گئی جس نے ان کی شادی شدہ زندگی کو توڑ کر رکھ دیا۔ وہ اپنے شوہر سے الگ ہو گئیں۔
’ہم دوبارہ لڑنا نہیں چاہتے‘: بنگلہ دیش کے انتخابات میں کامیابی کے بعد طارق رحمان کو درپیش چیلنجز
احتجاجی تحریک میں حصہ لینے والی 19 سالہ طالبہ تزین احمد کہتی ہیں کہ ’ہم دوبارہ لڑنا نہیں چاہتے۔ سابق وزیر اعظم کا مستعفی ہونا ہماری اصل کامیابی نہیں تھی۔ ہماری حقیقی کامیابی تب ہوگی جب ملک بدعنوانی سے پاک ہو کر درست سمت کی جانب اپنے سفر کا آغاز کر دے گا اور معیشت مضبوط ہوگی۔‘
مرسڈیز، آوڈی گاڑیوں کا استعمال اور 33 ارب روپے کی ’حیران کن چوری‘: جب لٹیروں نے پولیس اور فائر بریگیڈ دونوں کو چکمہ دے دیا
حکام کے مطابق یہ واردات غالباً ہفتہ 27 دسمبر اور پیر 29 دسمبر کے درمیان ہوئی ہوگی۔ ان کا خیال ہے کہ چور تجوری تک پہنچنے سے کچھ دیر پہلے تقریباً پکڑے جانے کے قریب تھے، لیکن ایسا نہ ہو سکا۔
’میرا نام محمد دیپک ہے‘: انڈیا میں مسلمان بزرگ دکاندار کو مشتعل ہجوم سے بچانے والے جم مالک کا چرچا
مضمون میں لکھا گیا ہے کہ ’دیپک کے الفاظ ایک ایسے معاشرے میں بازو پر ایک گولی کے طور پر آتے ہیں جو اکثر ایسا لگتا ہے کہ نفرت اور عدم رواداری کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ وہ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ یہ ’حقیقی ہندوستان ہے، جہاں ہر کسی کو اپنی مرضی کے مطابق جینے اور سانس لینے کا حق ہے، اور اپنی دکان کا نام جو چاہیں رکھیں۔‘
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں






































































